ملتان،08 دسمبر 2025(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے شہر کو ویسٹ فری بنانے کا خصوصی ٹاسک جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ علی الصبح ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم پہنچے جہاں انہوں نے ویسٹ کلیکشن، مانیٹرنگ اور آپریشنل ورکنگ سے متعلق بریفنگ حاصل کی۔کمپنی سیکرٹری کبیر خان، ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق، منیجر محمد عمران، ساجد ریاض اور آصف شبیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے وہیکلز ٹریکنگ سسٹم کی رئیل ٹائم رپورٹنگ، لینڈ فل سائٹس کی کارکردگی اور مجموعی صفائی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔محمد نعمان صدیق نے ویسٹ منیجمنٹ کے ایچ آر سسٹم کو مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بروقت ویسٹ کلیکشن یقینی بنانے کے لیے سسٹم کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ویسٹ فری ملتان کے ٹاسک پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل کنٹریکٹرز کا سخت احتساب کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مانیٹرنگ سسٹم کو سخت کرتے ہوئے 100 فی صد کارکردگی یقینی بنائی جائے۔











