وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات

14

اسلام آباد، 8 دسمبر(اے پی پی )

جمہوریہ ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائیو نے پیر کو یہاں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کیساتھ تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی مشترکات پر مبنی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، پاکستان ازبکستان کیساتھ دفاعی تعاون سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کا ارادہ رکھتا ہے ۔

معزز مہمان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ازبکستان حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستان کیساتھ مل کرکام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔