ملتان ، 05 دسمبر)اے پی پی ): ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان نے واسا ڈسپوزل اسٹیشنز پر مزید 50سے زائد کا سایہ دار درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی ہے۔ ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کا شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس سے قبل بھی قاسم پور ڈسپوزل اسٹیشن پر 300سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کی گئی تھی۔گارڈن ٹاؤن اور اولڈ شجاع آباد روڈ پر قائم اسٹیشنز پر کچنار اور پلکن کے درخت لگا سیئے گئے ہیں۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچرکریم بخش نے کہا کہ شہر میں پھولوں کے ساتھ ساتھ شجرکاری کا سلسلہ بھی جاری ہے شہر کے مختلف گرین بیلٹس پر گھاس،پودوں اور پھولوں کی شجرکاری کر رہے ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پودوں کی حفاطت کے لیے سپرے بھی کیئے جا رہے ہیں۔پھولوں اور پودوں کی نشوونما اور حفاظت کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔سی ایم پنجاب کے گرین وژن پر عمل پیرا ہیں۔کمشنر ملتان کی سر براہی میں شہر کو خوبصورت اور سر سبز بنا رہے ہیں۔











