وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیرجانبداری کی سالگرہ کے حوالے سےمنعقدہ  فورم میں شرکت  

37

اشک آباد۔12دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف  ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیرجانبداری کی سالگرہ کے حوالے سےمنعقدہ  فورم میں شرکت کےلئے  پہنچ گئے۔فورم میں متعدد عالمی رہنما شریک ہیں ۔

جمعہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف فورم میں شرکت کےلئے پہنچے تو ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف نے  ان  کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے  گرمجوشی  سے مصافحہ کیا ۔قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےعالمی رہنمائوں کے ہمراہ  ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ’’یادگار غیرجانبداری‘‘ کا دورہ کیا اور یادگار غیر جانبداری پر پھول چڑھائے ۔

وزیراعظم محمدشہباز شریف فورم میں شرکت کے علاوہ عالمی رہنمائوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔