برسلز12 دسمبر )اے پی پی ):وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک-عراق دوطرفہ تعلقات اور زائرین کی سہولت کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کی وزاراتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کو بھرپور سراہا اور کہا کہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عراقی حکومت اور عوام کا زائرین کے لیے بھرپور تعاون اور روایتی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے
دونوں وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی تعاون، انسدادِ دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے معلومات کے تبادلے اور مشترکہ میکنزم کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔











