پاکستان کا وسیع اور قدیم ثقافتی ورثہ عالمی ماحولیاتی بحران کی زرد میں ہے

35

روم۔12دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان کا  وسیع اور قدیم ثقافتی ورثہ جس میں موہنجو داڑو اور ہڑپہ کی قدیم شہری تہذیبیں شامل ہیں،عالمی ماحولیاتی بحران کی زرد میں ہے۔

 روم میں انٹرنیشنل سینٹر فار دی اسٹڈی آف پریزرویشن اینڈ ریسٹوریشن آف کلچرل پراپرٹی (آئی سی سی آر اوایم ) کی جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب “کلچر–کلائمیٹ نیکسس  دی مسنگ لنک” سے  خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ 2022 کے سیلابوں سے پاکستان کے 750 سے زائد ثقافتی مقامات کو شدید نقصان پہنچا۔ موئن جو دڑو، بدھ مت مقامات اور مغلیہ ورثہ موسمیاتی خطرات کی زد میں ہیں۔ موسمیاتی منصوبوں میں ثقافتی ورثے کو اسٹریٹجک اثاثہ تسلیم کیا جائے۔