وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اشک آباد میں عالمی رہنماؤں کے ہمراہ یادگارِ غیر جانبداری آمد

39

اشک آباد، 12 دسمبر (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو یہاں ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں یادگارِ غیر جانبداری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ یادگار پر پھول چڑھائے۔

وزیرِ اعظم کی آمد کے موقع پر ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف، روس کے صدر ویلادیمر پوتن، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن اور قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف سمیت متعدد ممالک کے سربراہان اور نمائندے موجود تھے۔

تقریب میں علاقائی تعاون، مشترکہ اہداف اور عالمی سطح پر غیر جانبداری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے ترکمانستان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔