وزیر اعظم کا دورہ ترکمانستان کے دوران عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں

24

اشک آباد، 12 دسمبر (اے پی پی(:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025 عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی خوشگوار ملاقاتیں کیں۔

فورم کے موقع پر وزیر اعظم نے روسی صدر ولادیمیر پوتن ترک صدر رجب طیب ایردوان تاجکستان کے صدر امام علی رحمن اور کرغزستان کے صدر سادر جپاروف سے الگ الگ غیر رسمی گفتگو کی۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز رہے جبکہ مختلف وفود نے بھی ان سے ملاقات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔