پارلیمنٹ کے خلاف سازش ناکام بنائیں گے، سردار ایاز صادق

17

اسلام آباد،01 دسمبر(اے پی پی): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور تحفظ کا واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہی بیٹھ کر پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست پاکستان کے دشمن ہیں۔ا سپیکر نے کہا کہ بطور کسٹوڈین، پارلیمنٹ کا تحفظ میری ذمہ داری ہے اور پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے نام نہاد لیڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گریبان میں جھانکیں جو پارلیمنٹ کے خلاف سازش کر رہے ہیں ۔