ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس ہارون جوئیہ کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

68

اسلام آباد، 18 دسمبر (اے پی پی): ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس ہارون جوئیہ کے والد اور ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت گوندل کے سسر کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار، اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے کے افسران و عملے  نےنماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہارون جوئیہ اور طلعت گوندل سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور انہوں نے نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی  بھی کی۔