بھارت کشمیری عوام پر ظلم کر کے جمہوریت کا دعوے دار نہیں بن سکتا: رانا قاسم نون

13

اسلام آباد، 26جنوری(اے پی پی): رانا قاسم نون چیئرمین کشمیر پارلیمانی کمیٹی نے کہا ہے کہ کشمیر پارلیمانی کمیٹی بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے فوری نفاذ کے لیے پارلیمانی سفارت کاری کو مزید تیز کرے گی۔

کشمیری یوم سیاہ کہ موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ انھوں نے کہا کہ بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر ہے، بھارت کشمیری عوام پر ظلم کر کے جمہوریت کا دعوے دار نہیں بن سکتا۔

بھارت کے یوم جمہوریہ کو کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹ سروس میں سیمنار بعنوان”تقسیم کا نامکمل ایجنڈا: وعدہ اور انکار“

کا انعقاد کیا۔