کشمیری یوم سیاہ، سینیٹر مشاہد حسین کا سیمینار سے خطاب

18

اسلام آباد،26جنوری(اے پی پی): بھارت کے یوم جمہوریہ کو کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹ سروس میں سیمنار بعنوان

”تقسیم کا نامکمل ایجنڈا: وعدہ اور انکار“کا انعقاد کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے تاریخی تناظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر دوطرفہ تنازع نہیں بلکہ ایک عالمی وعدہ ہے جس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا۔ تقسیم کا یہ نامکمل ایجنڈا جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے، اور اس کا حل خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے۔