اسلام آباد، 8جنوری (اے پی پی):وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ
تعلیم اور ٹیکنالوجی قومی ترقی کی بنیاد ہیں۔نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم، تعلیم و رسائی پر زوردیا اور کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم نوجوانوں کو جدید مہارتیں سیکھنے اور صلاحیتیں نکھارنے میں معاون ثابت ہوگی۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ تحقیق اور جدت کی جانب نوجوانوں کی شمولیت ناگزیر ہے۔حکومتِ پاکستان نوجوانوں کی تعلیمی و تکنیکی ترقی کے لیے پرعزم ہے ۔











