کوئٹہ، 31 جنوری (اے پی پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں بم دھماکے کے مقام کا دورہ کیا، سیکورٹی، صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے وزیر اعلیٰ کو واقعے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی ،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف بروقت رسپانس قابل ستائش ہے ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس اور سی ٹی ڈی کے فوری اور مؤثر ردعمل پر بہادر جوانوں کو شاباش دی ۔











