قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے پیر آف لواری شریف پیر محمد صادق قریشی کی ملاقات

15

اسلام آباد ، 27 جنوری ( اے پی پی): قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے پیر آف لواری شریف پیر محمد صادق قریشی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں قائم مقام صدر نے امن، رواداری اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں صوفی روایات کے کردار پر زور دیا اورپیر محمد صادق قریشی نے اخلاقی اقدار اور فلاحِ عامہ کی اہمیت پر اظہارِ خیال کیا۔

پیر آف لواری شریف نے قائم مقام صدر کیلئے نیک تمنائیں اور ملکی استحکام و ترقی کیلئے دعائیں بھی کیں ۔