لیڈر شپ کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے،ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ

11

کو ئٹہ،21 جنوری(اے پی پی):  ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے بلوچستان ہیلتھ لیڈر شپ کانفرنس 2026 کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے گورننس اور ہیلتھ ڈلیوری سروس میں بنیادی چیز احتساب ہے اس کے بغیر آگے بڑھنا مشکل ہے ، ہر چھ مہینے میں میٹنگز کا انعقاد کر تے ہیں ان میں مختلف ڈویژن کے آفیسران اور ڈائریکٹرز کو بلایا جا تا ہے ، اضلاع میں  جو کام چل رہے اگر اس میں کو ئی ضلع پیچھے رہ گیا ہے تو ان اضلاع کو سپورٹ کر تے ہیں، حالیہ اقدامات کو چیف سیکرٹری بلو چستان نے بھی سراہا۔