مراکش، 13 جنوری ( اے پی پی): وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف كا مراکش کا سرکاری دورہ،دورے کے دوران پاکستان اور مراکش نے دفاعی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کیے –
یادداشت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے
وفاقی وزیر نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر وفود کی سطح پر بات چیت کی قیادت بھی کی-
وزیر دفاع نے مملکت مراکش کے امور خارجہ اور افریقی تعاون کے وزیر ناصر بوریتا اور مراکش کے تارکین وطن سے بھی ملاقات کیں-ملاقاتوں سے قبل وفاقی وزیر دفاع نے کنگ محمد پنجم کے مزار پر حاضری دی، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مزار کے مہمانوں کی کتاب پر دستخط کیے-
وفاقی وزیر دفاع کا دورہ، پاکستان اور مراکش کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،وفاقی وزیر دفاع کا دورہ مراکش دفاع، سلامتی اور مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دینے کی باہمی خواہش کا مظہر ہے-











