وفاقی وزیر اطلاعات کی سینئر صحافی سید عون شیرازی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

16

کوٹ مومن ،  25  جنوری ( اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی سید عون شیرازی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد،وفاقی وزیر نے سید عون شیرازی اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا-

وفاقی وزیر نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی-

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سید عون شیرازی کی اہلیہ کا انتقال خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، سوگواران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں-اللّہ تعالٰی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان ٹی وی کے سپورٹس پروڈیوسر ارسلان شیرازی کی نومولود بیٹی کے انتقال پر بھی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا-