پولیس لائن کوئٹہ میں دہشت گردی کے تازہ واقعات میں شہید ہونے والے بلوچستان پولیس کے بہادر سپوتوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

10

کوئٹہ، 31 جنوری (اے پی پی)پولیس لائن کوئٹہ میں دہشت گردی کے تازہ واقعات میں شہید ہونے والے بلوچستان پولیس کے بہادر سپوتوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور  آئی جی پولیس بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام نے  شرکت کی ،شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، اعلیٰ شخصیات کا اظہار عقیدت وفاقی وزیر داخلہ،  وزیر اعلیٰ بلوچستان،  کور کمانڈر بلوچستان اور آئی جی پولیس کی لواحقین سے ملاقات، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ورثاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر قوم کا فخر ہیں دہشت گرد عناصر ریاست کی طاقت اور عوام کے عزم کے سامنے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،

 وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں سے ملک اور صوبے میں امن و امان کے قیام کا عزم مزید مضبوط ہوا،