ڈیووس، 22 جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔عالمی اقتصادی فورم کے دوران وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے جبکہ مختلف عالمی قائدین کے ساتھ ان کی غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
فورم میں شریک رہنماؤں کے ساتھ غیر رسمی ملاقاتوں کے دوران مسکراہٹوں کے تبادلے اور گرمجوشی کا اظہار دیکھنے میں آیا جسے سفارتی حلقوں میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شرکت کی۔











