جوہر آبادمیں یومِ یکجہتیٔ کشمیر انتہائی جوش وخروش کیساتھ منایا گیا

14

جوہرآباد، 5فروری(اے پی پی ): جوہر آبادمیں یومِ یکجہتیٔ کشمیر انتہائی جوش وخروش اور اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ کشمیر کی آزادی کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نھیں کیا جائے گا۔

 کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیر اھتمام ڈی سی افس جوہرآباد سے ڈپٹی کمشنر جہاں زیب حسین لابر کی قیادت میں  ریلی نکالی گئی جو کلمہ چوک پر جاکر اختتام پذیر  ہوئی۔  ریلی میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ،سول سوسائٹی کے نمائندوں ضلع خوشاب میں مقیم کشمیریوں  سمیت مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے  شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران “کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم  کشمیریوں پر  بھارتی افواج کےمظالم  بربریت کی شدید مذمت کی گئی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ریلی کے آغاز پر کشمیر کی اذادی اور پاکستان کی سالمیت کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔