اسلام آباد، 12 فروری ( اے پی پی): دورہ ساوتھ افریقہ پر موجود پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بینونی میں ٹریننگ سیشن منعقد کیا۔
کھلاڑیوں نے مینٹور وہاب ریاض کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جہاں کھلاڑیوں کو کوچز نے نیٹس پر بولنگ اور بیٹنگ کی مشقوں کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی ڈرلز بھی کرائیں گئیں۔
پاکستان اور ساوتھ افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ 13 فروری کو بینونی میں کھیلا جائے گا۔











