سپارکو نے پاکستان کے انسان بردار خلائی پرواز پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا

13

اسلام آباد،7فروری  (اے پی پی):سپارکو نے پاکستان کے انسان بردار  خلائی پرواز پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جس میں خلاباز امیدواروں کی سلیکشن کے ثانوی مرحلہ کو کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔پاکستان میں ابتدائی  سکریننگ کے عمل کے بعد، دو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ یہ امیدوار چین کے خلاباز مرکز میں جامع طبی، نفسیاتی اور قابلیت کے جائزوں سے گزر چکے ہیں  جو بین الاقوامی انسان بردار خلائی پرواز کے معیارات کے مطابق کیے گئے۔شارٹ لسٹ کیے گئے امیدوار اے سی سی میں چھ ماہ کی جدید خلابازی کی تربیت حاصل کریں گے۔تربیت مکمل ہونے کے بعد  ایک امیدوار کو اکتوبر/نومبر 2026 میں چائنیز سپیس سٹیشن پر خلائی مشن کے لیے منتخب کیا جائے گا۔یہ تعاون دسمبر 2025 میں دستخط شدہ دوطرفہ “خلاباز تعاون معاہدہ” پر مبنی ہے۔ وزیر اعظم کے وژن اور تعاون نے پاکستان کو انسان بردار  خلائی پرواز میں شرکت ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔یہ تاریخی اقدام  چین کی حکومت کی مضبوط حمایت کی عکاسی بھی کرتا ہے، جس نے پاکستان کو اپنے خلاباز پروگرام میں پہلا غیر ملکی پارٹنر منتخب کیا۔