شب برات،ڈیجیٹل“کے پلیٹ فارم سے پروگرام کا انعقاد

11

قصور،2فروری(اے پی پی): شب برات فضیلت کی رات‘گناہوں اورتوبہ کی رات ہے۔

اسی حوالے سے”اے پی پی ڈیجیٹل“کے پلیٹ فارم سے پروگرام کا انعقادکیاجارہاہے۔

نامورمذہبی سکالر‘خطیب و امام جامع مسجد اتفاق قصور قاری شاہدرسول نقشبندی نے”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شب برات بڑی عظمت والی رات ہے‘حضوراکرمﷺ نے ارشادفرمایاکہ نصب شعبان کی رات جس کو شب برات کہا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ‘نصب شعبا ن کی رات کواپنی شان کے مطابق آسمانی دنیاپرمبذول فرماتاہے اورقبیلہ بنی قلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ اپنے بندوں کی بخشش فرماتاہے۔ یہ رات بڑی عظمت‘فضیلت اورشان والی ہے‘اِس رات کوعبادت کرنی چاہیے‘ توبہ کرنی چاہیے‘ اللہ تعالیٰ توبہ قبول فرماتاہے۔نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ جوشخص اِس رات کو بخشش مانگتاہے اُس کی بخشش کردی جاتی ہے جو اِس رات رحم مانگتاہے تو اُس پر رحم کیاجاتاہے۔

اِس رات کواللہ تعالیٰ کا ذکرکرو‘ عبادت کرو‘استغفارکرو‘درودوسلام زیادہ سے زیادہ پڑھو‘رات کو قیام کرواورصبح کوروزہ رکھو۔قاری شاہدرسول نقشبندی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ہی وہ ذات ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتاہے اورگناہوں سے معاف فرماتاہے۔اللہ تعالیٰ سب کے گناہوں کو بخشنے والا اوربڑا مہربان ہے۔