دوحہ ،25 فروری (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہو گئے۔
دوحہ کے کنگ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے ممبر کونسل آف منسٹرز سلطان بن سعد بن سلطان المریخی،قطر میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد عامر اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔











