وزیر داخلہ محسن نقوی کاایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، نئے ڈی جی ایف آئی اے سے ملاقات

15

اسلام آباد،4 فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور نئے تعینات ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈاکٹر عثمان انور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی سربراہی میں ایف آئی اے مثالی ادارہ بنے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور ایف آئی اے کو عوام کی توقعات کے مطابق ادارہ بنانے کے لیے پوری توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو جدید، مضبوط اور مؤثر ادارہ بنانے کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایف آئی اے کو عالمی معیار پر لانے کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے میں زیرِ تعمیر کمیٹی روم کا معائنہ کیا اور ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کی جدید ضروریات کے مطابق ازسرِنو تعمیر و تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا۔