اسلام اباد،05 فروری(اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے طول و عرض میں کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے، کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، بھارت جبر سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا،کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔











