پتوکی : یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

11

 پتوکی 5 فروری ( اے پی پی) پتوکی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی ریسکیو 1122 تمام محکموں کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پتوکی  نشتر رحمان لودھی  نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری اور پاکستانی پرچم و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور افواج پاکستان، زندہ باد کے نعرے لگائے۔

 اسسٹنٹ کمشنر  نشتر  رحمان لودھی کا کہنا ہے کہ یومِ یکجہتیٔ کشمیر ، کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔کشمیری عوام کی قربانیاں، جدوجہد اور استقامت پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ہر پاکستانی کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے کھڑا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی اداروں کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں۔کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔حکومت پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رہے گی