چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاکستان، بھارت میچ دیکھنے کولمبو اسٹیڈیم پہنچ گئے

10

کولمبو،15 فروری ( اے پی پی): آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت آج کولمبو میں مدِمقابل ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اسٹیڈیم پہنچ گئے جہاں وہ میچ براہِ راست دیکھیں گے۔روایتی حریف  کے درمیان یہ بڑا مقابلہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلا جا رہا ہے، جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار تھا۔

‎چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔