شجاع آباد، 10مارچ(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر ثناء رام چند کی قیادت میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میونسپل کمیٹی آفس سے شروع ہوئی اور اللہ ہو چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں انجمنِ تاجران، سول سوسائٹی، مختلف محکمہ جات کے سربراہان اور میڈیا پرسنز نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور افواجِ پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر ثناء رام چند کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دے رہی ہے اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔











