اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اےکی قطری سرمایہ کاروں کے سا تھ زوم میٹنگ

14

اسلام آباد، 30  مارچ ( اے پی پی):   چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے قطری سرمایہ کاروں کےساتھ بذریعہ زوم میٹنگ کا انعقاد کیا۔

میٹنگ میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ و ڈیزائن، ممبر انجینئرنگ، ممبر انوائرمنٹ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میزبانی کے شعبے میں ممکنہ تعاون اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مٹینگ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف ہوٹل پراجیکٹس کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوانے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت بالخصوص فائیو سٹار ہوٹلوں کی تعمیر کے حوالے سے سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسلام آباد شہر کو ریجنل سفارتی اور سیاحتی مرکز کی حیثیت حاصل ہے،  وفاقی دارالحکومت میں موجودہ فائیو اسٹار ہوٹلوں کی تعداد شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پرائم لوکیشن پر فائیو سٹار ہوٹلز کی تعمیر کے حوالے سے مواقع موجود ہیں۔سی ڈی اے سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

میٹنگ میں قطری سرمایہ کاروں کے وفد نے سی ڈی اے کے مختلف انویسٹمنٹ آپشنز میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

 قطری وفد نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پر غور کریں گے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرمایہ کاروں کو ہوٹلز انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔

مٹینگ میں دونوں جانب سے اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے تعاون فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔