اسلام اباد میں عید کی تیاریاں ، ویمن چیمبر آف کامرس نے خواتین کے لیے عید بازار سجا لیا

13

اسلام آباد15مارچ(اے پی پی )؛ اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سی ڈی اے نے خواتین کے لیے عید بازار سجا لیا جس میں چوٹے کاروبار والی خواتین کو اپنے پراڈکٹس مارکیٹ میں نمائش کرنے کا موقع دیا گیا ہے، جبکہ عید کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف اشیاء بازار میں موجود ہیں۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوۓ، وائس پریزیڈنٹ، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، رابعہ فرحانہ نے کہا کہ اس بازار کے ذریعے گھروں میں کاروبار کرنے والی خواتین کو سپورٹ کیا گیا ہے اور مثبت ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ باعزت طریقے سے روزگار کما سکیں اور ملکی معیشیت میں فعال کردار ادا کر سکیں، جبکہ خریدار خواتین بھی اچھے ماحول میں خریداری کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بازار عید کے بعد بھی جاری رہے گا جبکہ چاند رات پر بھی یہاں ایک بھرپور بازار سجایا جائے گا۔