ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کا پارکوں کا دورہ

16

ملتان، 6مارچ(اے پی پی):ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کا پارکوں کا دورہ۔گول باغ پارک، آرٹس کونسل پارک، زکریا پارک اور لیڈیز پارک گل گشت کی لائیٹس اور دیگر امور کا معائنہ کیا۔

کچہری فلائی اوور پر بھی لائٹس کا جائزہ۔ مزید لائٹس لگانے کے احکامات جاری کر دیے۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ لائٹس کی حفاظت اور مرمتی کام کے ساتھ فعال رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔

پارکوں میں صفائی ستھرائی اور لینڈ سکیپ ورک کو بہتر کیا جائے۔ صفائی اور سیکورٹی امور میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔