زرداری ہاؤس نواب شاہ میں صدر مملکت کی عید الفطر کی نماز، ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا

13

نواب شاہ، 21 مارچ (اے پی پی): صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی۔

صدر آصف علی زرداری نے ملکی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

نماز عید ادا کرنے کے بعد صدر مملکت شہریوں اور عمائدین سے عید بھی ملے۔عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ دیگر منتخب نمائندوں میئر نواب شاہ اور اعلیٰ افسران نے بھی زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔