لاہور 26 مارچ(اے پی پی) ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں شہر بھر میں ڈی جی ستھرا پنجاب بابر صاحب دین کی ہدایت پر شاہدرہ، راوی ٹاؤن میں خصوصی صفائی مہم جاری ہے ۔پولیس اسٹیشن، شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال، شاہدرہ بازار سمیت دیگر عوامی مقامات پر صفائی ٹیمیں متحرک اور 750 سے زائد سینٹری ورکرز شاہدرہ ٹاؤن صفائی ایکٹیویٹی پر مامور ہیں۔
ڈی جی ستھرا پنجاب بابر صاحب دین نے بتایا کہ شاہدرہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کیلئے 150 لوڈر رکشے کام کر رہے ہیں جبکہ چوکوں چوراہوں اور اہم شاہراؤں کو ڈسٹ فری بنانے کیلئے روڈ سکریپنگ کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ افسران کو خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی ہے۔
بابر صاحب دین نے کہا کہ شہریوں کو ڈسٹ فری اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔ بابر صاحب دین نے یشہریوں سے گزارش کی ہے کہ ایس پی اے ایل ٹیموں سے تعاون کریں اور کوڑا گھر گھر آنے والے صفائی ورکرز کے حوالے کریں۔











