سکھر تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع

18

سکھر۔30مارچ(اے پی پی)سکھر تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے، امتحانات میں تقریباً ایک لاکھ دس ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوئے ہیں، سکھر، گھوٹکی اور خیرپور میں 230 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ سکھر پروفیسر زاہد حسین چنڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے 33 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ امتحانی سینٹرز مقرر کئے ہیں، نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات، موبائل فون پر پابندی ہے، الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائدکی گئی ہے، کاپی کلچر کے مکمل خاتمے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں اسی لیے ہی مختلف سینٹروں کا اچانک دورہ کر رہے ہیں ،امتحانات کی شفافیت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔