صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کا آغاز،ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کا شہباز شریف ہسپتال کا اچانک دورہ

13

ملتان، 24 مارچ  (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔ عیدالفطر کی تعطیلات کے فوری بعد انہوں نے شہباز شریف ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں سہولیات و انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز اور ایمرجنسی یونٹ کا معائنہ کیا اور مریضوں سے براہ راست ملاقات کر کے ادویات کی دستیابی اور علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے۔

محمد نعمان صدیق نے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مراکز صحت اور ہسپتالوں کی انسپیکشن کا عمل جاری رکھا جائے گا۔