قصور،23مار چ(اے پی پی): عیدالفطرکی خوشیوں کو دوبالاکرنے کیلئے فیملیزنے اپنے پیاروں کیساتھ پارکوں کا رُخ کرلیا ہے۔بچے مختلف جھولے بھی لے رہے ہیں اور اپنی فیملیزکیساتھ پارکوں میں خوب ہلہ گلہ اورموج مستی کررہے ہیں۔فیملیزاپنے بچوں کیساتھ کثیرتعدادمیں پارک میں موجودہیں۔ بابابلھے شاہ ؒکی نگری قصورشہرکے خوبصورت پارک قصور گارڈن میں فیملیزاپنے ننھے منھے خوبصورت بچوں کیساتھ خوب انجوائے کررہے ہیں۔
اِس موقع پر بزرگ شہریوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے تہہ دل سے مشکورہیں جنہوں نے عیدالفطرکے پُرمسرت موقع پر بھی عوام کو پارکوں میں بہترین تفریحی ماحول فراہم کیاہے جس سے ہم اپنی فیملیزکیساتھ خوب لطف اندوزہورہے ہیں۔
بچوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ ہم اپنی فیملیزکیساتھ قصورپارک میں آئے ہیں جہاں پرہم نے مختلف جھولے لئے ہیں اور عیدالفطرکی خوشیوں کو دوبالاکررہے ہیں۔ہمیں عیدی بھی کافی ملی ہے جس سے ہم خوب موج مستی، ہلہ گلہ اورمزے مزے کی آئس کریم ودیگرچیزیں بھی کھارہے ہیں۔
نوجوان میاں بیوی نے”اے پی پی“کوبتایاکہ پارک میں بہت اچھاماحول ہے اورعیدالفطرکے موقع پر خوب انجوائے کررہے ہیں،اس موقع پر آئس کریم اوردیگرچیزیں بھی کھائی ہیں۔











