اسلام آباد، 12 مارچ ( اے پی پی): قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔
ایوان نے “اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2025” منظور کیا جبکہ “پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026” بھی پیش کیا گیا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) آرڈیننس 2026 ایوان کے سامنے پیش کیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔











