ملتان شہر کے فلائی اوورز، شاہراہیں اور پارکس جدید انداز میں بحال کرنے کا فیصلہ

12

ملتان،26مارچ(اے پی پی): ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی سید وسیم حسن نے کہا کہ شہر کے اہم فلائی اوورز،اہم شاہراہوں کی دیواروں اور چوکوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت خوبصورت بنانے کے لیئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

اس سلسلے میں نجی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے پارکوں کو بھی بہتر بنانے کے لیئے کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نجی کمپنیوں کے نمائندوں اور پارکوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی بھی ہمراہ تھے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ شہر کے اہم شاہراہوں پر تجاوزات اور فلائی اوورز پر خوبصورت پینٹ کیا جائے گا جس کے لیئے حکمت عملی تیار کر لی ہے پارکوں میں لینڈ سکیپنگ ورک پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تمام عوامی سہولیات دینے کے لیئے پُر عزم ہیں۔شہر کی پارکوں میں ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اور معیاری انداز میں مکمل کریں گے۔سی ایم پنجاب کے گرین وژن پر عمل پیرا ہیں کمشنر ملتان کی سر براہی میں شہر کو خوبصورت بنا رہے ہیں۔