وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام تین روزہ دورے پر گلگت بلتستان روانہ

13

اسلام آباد، 28مارچ ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام تین روزہ دورے پر گلگت بلتستان روانہ ہو گئے ہیں۔

 دورے کے دوران وفاقی وزیر گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے اہم ملاقاتیں کریں گے-انجینئر امیر مقام اپنے قیام کے دوران صوبائی کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ مختلف وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ وہ مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔