وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے گلگت بلتستان کے نو تعینات چیف سیکرٹری کی ملاقات

15

اسلام آباد،  17 مارچ (اے پی پی):  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے گلگت بلتستان کے نو تعینات چیف سیکرٹری ارشد مجید مہمند نے  ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے نو تعینات چیف سیکرٹری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انجینئر امیر مقام نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان میں ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور امن و امان کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن، چیف کمشنر افغان مہاجرین عصمت اللہ شاہ اور سینیٹر و چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات نیاز احمد خان بھی موجود تھے۔