وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی مختلف اہم اجلاسوں میں شرکت

13

ملتان، 17مارچ  (اے پی پی): وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی  نے مختلف اہم اجلاسوں کی صدارت اور شرکت کے ذریعے ادارہ جاتی امور کا جائزہ لیا۔

اس سلسلے میں وائس چانسلر نے بی اے ایس اے آر ، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اور دیگر متعلقہ اجلاسوں کی صدارت کی، جن میں مالی معاملات، وسائل کے مؤثر استعمال اور ادارہ جاتی ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

دریں اثناء وائس چانسلر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آن لائن اجلاس میں بھی شرکت کی، جس میں اعلیٰ تعلیم سے متعلق پالیسی امور، تعلیمی معیار اور ادارہ جاتی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائس چانسلر نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیمی معیار، مالی شفافیت اور ادارہ جاتی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔