کمشنر ملتان کی جانب سے دارالفلاح کے بچوں میں عیدی تقسیم

13

 ملتان ، 18مارچ (اے پی پی ):کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عامر کریم خاں کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر دارالفلاح کے بچوں کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں میں عیدی تقسیم کی گئی اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کیا گیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے بچوں کو کمشنر آفس مدعو کیا اور ان سے ملاقات کے دوران شفقت کا اظہار کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔کمشنر کا کہنا تھا کہ عید کی اصل خوشی ان معصوم بچوں کو خوشیوں میں شامل کرنے میں ہے، اور معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ مستحق اور نادار بچوں کا خاص خیال رکھے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق اور سی او کارپوریشن اقبال خان بھی موجود تھے،جبکہ بچوں نے اس محبت بھرے اقدام کو خوب سراہا۔