چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد کے سیکٹر   میں نیشنل بس ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس

15

اسلام آباد ، 16مارچ (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد کے سیکٹر/4  میں نیشنل بس ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکٹر میں مجوزہ نیشنل بس ٹرمینل کے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ، ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ و ڈیزائن، ممبر انوائرمنٹ سمیت دیگر سینئر افسران  نے شرکت

کی۔

اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو سیکٹر I-11/4 میں نیشنل بس ٹرمینل منصوبے کی تعمیر کے  حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکٹر I-11/4 میں 31 ایکڑ اراضی پر نیشنل بس ٹرمینل کا منصوبہ تعمیر کیا جائے گا۔اجلاس میں نیشنل بس ٹرمینل منصوبے کا مجوزہ سائٹ پلان اور ٹریفک مینجمنٹ پلان پیش کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس بس ٹرمینل میں 100 بسوں سے زائد بس بیز کی گنجائش ہوگی، اس ٹرمینل میں کمرشل ایریاز، پیٹرول پمپس اور بسوں کی پارکنگ شامل ہوگی۔اس منصوبے میں سروس سٹیشنز، ٹیکسی اسٹینڈ اور م ینٹیننس ورکشاپ بھی قائم کی جائیں گی، نیشنل بس ٹرمینل کو مستقبل میں th11 ایونیو سے منسلک کیا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس منصوبے کیلئے بہترین ڈیزائن تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کیلئے آرکیٹیکٹس کے مابین اوپن کمپٹیشن کرایا جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات کے حصول کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔اس بس ٹرمینل کی تعمیر اور آپریشنز کیلئے بہترین فنانشل و آپریشنل ماڈل تیار کیا جائے۔

 چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت کی کہ اس منصوبے کی تعمیر اور اس کو آپریشنل بنانے کیلئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ۔

 چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوانے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل بس ٹرمینل کی  تعمیر سے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ان تمام اقدامات کا مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔