آئی ٹی ایف مینز فیوچرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے پاکستان کے کھلاڑی محمد شعیب نے کوالیفائی کر لیا

344

اسلام آباد، 30 اپریل ( اے پی پی): اسلام آباد میں جاری آئی ٹی ایف مینز فیوچرز ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی محمد شعیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لتھوانیا کے مٹاس کو 6-0 اور 4-1 (ریٹائرڈ) سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ ڈبلز کیٹیگری میں عقیل خان اور برکت اللہ کی جوڑی نے کینیڈا اور برطانیہ کے کھلاڑیوں پر مشتمل پیئر کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6-1، 4-6 اور 10-5 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ خواجہ افتخار احمد کی یاد میں منعقدہ اس عالمی ایونٹ میں 23 ممالک کے 70 کھلاڑی شریک ہیں، جہاں سنگلز کے دیگر مقابلوں میں ٹاپ سیڈ سویڈن کے لیو بورگ اور ترکی کے مرٹ ناسی نے بھی اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی، تاہم پاکستان کے ابوبکر طلحہ اور عابد علی اکبر کو اپنے میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔