کوئٹہ،08 اپر یل ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ پشین کی جانب سے ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں اور اسٹاک پوزیشن کی کڑی نگرانی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشین منصور احمد قاضی کی زیر نگرانی تحصیل سرانان میں اسسٹنٹ کمشنرز (انڈر ٹریننگ) عبداللہ منگل، علی اکبر اور ڈاکٹر سمع الحق نے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا، جہاں ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں اور دستیاب اسٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ پشین کی جانب سے سخت نگرانی جاری ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔











