سینیٹر محمد اسحاق ڈار  کی زیرصدارت ایکنیک کا اجلاس، 280 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

17

اسلام آباد، 08اپریل(اے پی پی): نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے  قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنیک) کے اجلاس کی بدھ کو صدارت کی جس میں اہم ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔ایکنیک نے 280 ارب روپے سے زائد مالیت کے بڑے انفراسٹرکچر اور سماجی شعبے کے منصوبوں کی منظوری دی، جن میں شاہراہیں، صحت کی سہولیات اور شہری ترقی کے منصوبے شامل ہیں جن کا مقصد رابطوں کو مضبوط بنانا، عوامی خدمات میں وسعت لانا اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے پائیدار ترقی، مؤثر خدمات کی فراہمی اور طویل المدتی معاشی استحکام پر حکومت کی مسلسل توجہ پر زور دیا۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ و محصولات، وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، وزیرِ قومی صحت خدمات و ضوابط، خیبر پختونخوا کے مالیاتی مشیر، سیکرٹری منصوبہ بندی، صحت خدمات و ضوابط اور مواصلات سمیت متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔