لاہور، 4 اپریل(اے پی پی): صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمانہ کارکردگی اور جاری فلاحی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سائرہ عمر اور ڈی جی ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر سائرہ عمر نے محکمانہ کارکردگی پر جامع بریفنگ دی جبکہ صوبائی وزیر کو میڈیکل سوشل سروسز یونٹس کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے اقدامات اور اہم پروگرامز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ این جی اوز، بیت المال اور صنعت زاروں کی کارکردگی بھی زیر غور آئی۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے عوامی فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنانے اور مستحق افراد تک سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خواتین، بچوں اور افراد باہم معذوری کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دینے کی بھی تاکید کی۔











