لاہور، 26 اپریل (اے پی پی): قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں سے تعزیتی ملاقات کی۔قائم مقام صدر نے سپیکر ملک محمد احمد خاں سے ان کی ہمشیرہ جبکہ وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں سے ان کی بھانجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ملاقات کے دوران چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی II سید علی حیدر گیلانی، ڈاکٹر ملک امیر خاں اور ملک تیمور خاں بھی موجود تھے۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔











